پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پاک۔چین تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

2020-11-04 11:16:51 CRI
شیئر:

پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پاک۔چین تعلقات کو فروغ دینے کا عزم


پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تین تاریخ کو کہا کہ چین کی ترقی نے خطے اور دنیا کے لیے اہم مواقع فراہم کیے ہیں ، پاکستان دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور سی پیک کو غیرمتزلزل طور پر فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک اور خطے کے عوام مستفید ہو سکیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کےد وران کیا۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین" آہنی دوست" ہیں ، مشترکہ ترقی اور عالمی و علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے میں دونوں ممالک وسیع مشترکہ مفادات کے حامل ہیں۔ پاکستان چین کے کلیدی مفادات سے وابستہ امور میں ہمیشہ چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
نونگ رونگ نے پاکستانی صدر کو سفارتی اسناد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی چاروں موسموں کی اسٹریٹجک شراکت دارانہ دوستی ہے،دونوں ممالک کی دوستی اٹوٹ اور مضبوط ہے اور پرجوش متحرک تعاون جاری ہے۔
نونگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کی تعمیر کو بہتر طور پر فروغ دے گا،مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون بالخصوص انسداد وبا کے تعاون کو وسعت دے گا۔
یاد رہے کہ چینی سفیرنونگ رونگ حال ہی میں بائیس اکتوبر کو پاکستان پہنچے تھے۔