آئیں چینی مارکیٹ کو عالمی منڈی بنائیں۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-11-05 16:35:55
شیئر:

آئیں چینی مارکیٹ کو عالمی منڈی بنائیں۔ سی آر آئی کا تبصرہ

" آئیں چینی منڈی کو دنیا کی منڈی ، مشترکہ منڈی اور سب کی منڈی بنائیں" چار تاریخ کو منعقدہ تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں ، چین کے اعلی رہنما شی جن پھںگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں اس بیان میں دنیا کے ساتھ مارکیٹ کے مواقع بانٹنے اور دنیا کی معاشی بحالی کے فروغ کے لئے چین کی رضامندی کا اظہارکیا ۔

مارکیٹ کے مواقع بانٹنا اصلاحات اور کھلے پن کے نفاذ کے بعد چین کی طرف سے دنیا کے ساتھ مستقل وعدہ رہا ہے۔ موجودہ کووڈ -۱۹کی وبا سے عالمی معیشت شدید متاثر ہورہی ہے ، اس پس منظر میں چین کا یہ وعدہ اور بھی قیمتی ہے۔ چین میں امریکی کمپنی کوالکوم کے چیئرمین مینگ پو نے سی آر آئی کے نامہ نگار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر شی نے کہا ہے کہ تجارتی مواقع کو بڑھانے میں چین مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جیسے کھلے پلیٹ فارمز کا استعمال جاری رکھے گا جس سے غیر ملکی کمپنیوں اور چینی شراکت داروں کو فائدہ ہوگا۔

موجودہ امپورٹ ایکسپو میں ، صدر شی جن پھںگ نے جامع اصلاحات اور کھلے پن کے چار نئے اقدامات کا اعلان کیا ۔چین زیادہ ممالک کے ساتھ اعلی معیاری آزاد تجارتی معاہدے طے کرے گا ، اور متعلقہ ممالک کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں بھر پور انداز میں تعاون کرے گا۔اس سے نہ صرف دنیا کی معاشی ترقی کے لیے نئی قوت پیدا ہوگی بلکہ چین کے عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے کہ 1.4 بلین کی آبادی والی چین کی بڑی منڈی کو حقیقی دنیا کی منڈی میں تبدیل کیا جائےگا۔

چین کے اعلی رہنما کے مطابق ، آئندہ 10 سالوں میں چین کی مجموعی درآمدات 22 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ اس کا نہ صرف یہ مطلب ہے کہ دنیا کی سب سے ممکنہ بڑی منڈی دنیا میں زیادہ سے زیادہ نفع لائے گی ، بلکہ ایک بار پھر یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ چین بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے سخت کوشش کر رہا ہے۔