یہ سائنس فکشن نہیں ،"جدید چین" کے کرشمے ہیں۔سی آر آئی کا تبصرہ

2020-11-06 17:21:57
شیئر:

یہ سائنس فکشن نہیں ،"جدید چین" کے کرشمے ہیں۔سی آر آئی کا تبصرہ

توقع کے مطابق جدت ایک مرتبہ پھر موجودہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا سب سے بڑا نظارہ بن گیا ہے۔ سینکڑوں نئی مصنوعات ، نئی ٹیکنالوجیز ، اور نئی خدمات کی عالمی پریمیر چین میں نمائش کے لئے پہلی مرتبہ پیش کی جا رہی ہیں۔ کاربن فائبر سپر اسپورٹس کار سے لے کر دنیا کی سب سے چھوٹے پیس میکر تک جس کا وزن صرف 2 گرام ہے ، چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو عالمی تکنیکی جدت پسندوں کی نمائش ، بات چیت اور مسابقت کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ بہت سارے نمائش کنندگان نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے متعلق جو چیز ان کو سب سے زیادہ پسند ہے ،وہ کھلا تعاون ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے پیچھے چھپا سب سے بڑا "کیک" چینی مارکیٹ ہے۔ اس وقت ، تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور دنیا میں رواج پا رہا ہے ، اور جو نئی ٹیکنالوجیز ، نئے فارمیٹ ، اور نئے ماڈل تیار ہوئے ہیں، ان کو عالمی منڈی میں معاشی قوت میں تبدیل کرنے اور تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ اعلی معیار کی ترقی کی طرف رواں دواں چین عالمی سطح پر نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات کی آزمائش کیلئے ایک اچھا میدان اور کک آف مقام ہے۔

حال ہی میں چین کی جانب سے اعلان کردہ "14 ویں پنچ سالہ" منصوبے کی تجویز میں جدت کی اہمیت پر بھر پور زور دیا گیا ہے ۔چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں ، چین کے اعلی رہنما شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اصلاحات اورکھلے پن کو مزید وسعت دے گا ، غیر ملکی تجارت کو فروغ دے گا ، اور "چین کی درآمدات کی منفی فہرست کو" کم کرے گا ، جس سے بلا شبہ سرحد پار تکنیکی تبادلے کو فروغ ملے ہوگا۔

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں تبادلے اور تعاون کے مناظر چین کے عزم اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین کی کوششوں کے عکاس ہیں۔ ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے والے چین کی بڑی گھریلو مانگ مارکیٹ کی جدت کی قوت کو مزید مضبوط کرے گی۔