پاک فضائیہ کے حوالے سے بنائی گئی فلم "پرواز ہے جنون"کا پریمیئر گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، پاکستان کی فلم پینتالیس سال کے بعد ایک بار پھر چین میں دکھائی جا رہی ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلے کے لئے ایک نیا پل تعمیر کیا گیا ہے اور چین پاک دوستی کو مزید مستحکم اور گہرا کیا گیا ہے۔
فلم "پرواز ہے جنون" میں پاک فضائیہ کے محب وطن نوجوان پائلٹوں کے ایک گروپ کی کہانی سنائی گئی ہے جو بالآخر مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کے بہترین فائٹر پائلٹ بن جاتے ہیں۔