بارہ تاریخ کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے پھوڈونگ پائلٹ اکنامک زون کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منانے کی تقریب کے موقع پر ایک اہم تقریر کی اور پھوڈونگ کے روشن مستقبل کیلئے امید کا اظہار کیا۔
گزشتہ تیس سالوں کا جائزہ لیا جائے تو پھوڈونگ کی ترقیاتی کامیابی ایک معجزے سے کم نہیں ہے۔پھوڈونگ میں حاصل کی گئی غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، 170 ممالک اور خطوں سے 36،200 غیر ملکی فنڈڈ انٹرپرائزز پھوڈونگ میں جمع ہیں ،350 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز پھوڈونگ میں قائم ہیں، اور دنیا کی اعلی 500 کمپنیوں میں سے 346 نے پھوڈونگ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے ، پھوڈونگ کی 30 سال کی ترقی اور کھلے پن کے عمل میں حاصل شدہ کامیابیوں نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی خوبیوں کا سب سے واضح ثبوت پیش کیا ہے ، اور اصلاحات اور کھلے پن اور سوشلسٹ ماڈرنائزیشن کا سب سے واضح نمونہ بن کے ابھرا ہے۔
دو ہزار تیرہ میں ، شنگھائی میں پائلٹ فری ٹریڈ زون قائم کیا گیا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی کی پہلی منفی فہرست مرتب کی گئی۔اس کے بعد سے ، پھوڈونگ اعلی درجے کی نظامی اصلاحات اور کھلے پن کا تجربہ کرنے لگا ۔مزکوزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ "ہمیں اعلی درجے کی نظامی اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینا ہوگا اور بین الاقوامی تعاون اور مسابقتی قوت کو مضبوط کرنا ہوگا۔یہ نہ صرف گزشتہ 30 سالوں میں پھوڈونگ کے تجربے کا خلاصہ اور نچوڑ ہے ، بلکہ یہ پھوڈونگ کی مستقبل کی ترقی کے تقاضے کے مطابق بھی ہے۔
جیسا کہ تجزیہ کاروں نے اشارہ کیا ہے ، پھوڈونگ چین کی ایک کھڑکی ہے جو دنیا کے سامنے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی بھر پور قوت کا مکمل مظاہرہ کرتی ہے۔ اگلے 30 سالوں میں ، پھوڈونگ اور چین میں زیادہ طاقت دیکھنے میں آئے گی ، جس سے دنیا کو ترقی کے مزید مواقع میسر ہونگے۔