دنیاکے سب سے بڑے آزاد تجارتی زون کا قیام، کثیرالجہتی کی عظیم فتح سی آر آئی کا تبصرہ

2020-11-15 19:50:57
شیئر:

دنیاکے سب سے بڑے آزاد تجارتی زون کا قیام، کثیرالجہتی کی عظیم فتح سی آر آئی کا تبصرہ

پندرہ نومبر کوجامع علاقائی اقتصادی شراکت داری معاہدے پر آسیان کے دس رکن ممالک، چین ،جاپان، جنوبی کوریا ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیانے دستخط کیے۔ اس طرح بڑی آبادی، ، رکن ممالک کی تعداد کے لحاظ سے بڑے ڈھانچے اوردنیا میں ترقی کی ٰبڑی صلاحیت اور گنجائش کے ساتھ آزاد تجارتی زون باقائدہ طور پر وجود میں آگیا۔ یہ معاہدہ نہ صرف گزشتہ بیس سالوں میں مشرقی ایشیا کے اقتصادی انضمام کے سفر میں ایک بہت اہم کامیابی ہے بلکہ دنیا کیلئے بھی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے نہ صرف علاقائی ممالک کی جانب سے کثیر الجہتی اور آزاد تجارت کی حمایت کیلئے مضبوط عزم کا اظہار ہوتاہے بلکہ اس بات کو ثابت کرتاہے کہ کھلے تعاون سے ہی تمام فریقوں کا باہمی مفاد اور جیت۔ جیت وابستہ ہے۔

تجزیہ نگار اس معاہدے کو اثر کے لحاظ سے شمالی امریکہ کے آزاد تجارت علاقے اور یورپی یونین کے برابر پہنچے گردان رہے ہیں۔ معاہدے پر دستخط سے رکن ممالک کے اندر زبردست معاشی سرگرمی پیدا ہوگی، جس سے خطے کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔آرسی ای پی سے چین کے پالیسی سازوں کی دنیا کیلئے کھلے پن کو جاری رکھنے کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔