چین کی تجاویز برکس ممالک کی ترقی کے سمت کا تعین کرتی ہیں ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-11-18 17:03:25
شیئر:

چین کی تجاویز برکس ممالک کی ترقی کے سمت کا تعین کرتی ہیں ،سی آر آئی کا تبصرہ

" ہم سب ایک ہی کشتی پر سوار ہیں۔ جب ہوائیں تیز ہوں اور لہریں طوفانی ہوں تو ہمیں اپنی سمت درست رکھنا ہوگی ، تندو تیزلہروں پر قابو پانے کے لئے باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا، تاکہ ہم اپنے بہتر مستقبل کی جانب طویل اور دشوار گز ار سفر کامیابی سے مکمل کر سکیں۔" سترہ تاریخ کو چینی رہنما شی جن پھنگ نے برکس ممالک کی بارہویں سمٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں  انسدادِ وبا کے لیےتعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم تجاویز اور اقدامات پیش کیے جن سے اتحاد و تعاون اورمشکلات پر قابو پانے کا واضح پیغام دیتے ہوئے ایک بڑےذمہ دار ملک کے سمجھدارانہ رویے کا اظہار کیا گیا۔برکس ممالک عالمی ترقی میں ایک لازمی قوت ہیں۔موجودہ دور میں کووڈ-۱۹ کی عالمی وبا کے باعث انتظام و انصرام،اعتماد،ترقی اور امن و امان کے قیام میں کافی مشکلات سامنے آ رہی ہیں۔نئی صورتحال کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے شی جن پھنگ نے کثیرالجہتی،اتحاد و تعاون،کھلے پن و جدت کاری،عوامی زندگی کو ترجیح دینے،سرسبز ترقی سمیت پانچ تجاویز پیش کیں جن پر  آسانی سے عمل درآمد ہو سکتا ہے۔مثلاً "سیاسی وائرس"کے خلاف کثیرالجہتی پر برقرار رہا جائے،"اپنے ملبہ دوسروں پر ڈالنے" کے خلاف اتحاد و تعاون کو مضبوط بنایا جائے اور " ڈی گلوبلائزیشن"کے خلاف کھلے پن و جدت کاری کو فروغ دیا جائے۔ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے والا چین،اپنے وعدوں کو پورا کرنے والا چین ہے جو اپنے مضبوط عزم اور حقیقی عمل سے برکس ممالک کے حقیقت پسندانہ تعاون اور انسانیت کے روشن مستقبل کے لیے مزید مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔