دنیا کیوں کہتی ہے کہ" چینی معیشت توقعات سے بڑھ کر بہتر ہو رہی ہے"، سی آر آئی کا تبصرہ
2020-11-18 17:07:42
شیئر:
اکتوبر کے مہینے میں چینی معیشت اکتوبر میں تیزی سے بحال ہو رہی ہے جس سے یہ امر مزید پختہ ہو رہا ہے کہ چینی معیشت رواں سال واحد اہم معیشت ہوگی جس میں اضافہ ہو گا ۔ یہ تبصرہ اکتوبر کے اقتصادی اعدادوشمار کو جاری کرنے کے بعد بلوم برگ نے کیا ہے۔جب کہ رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ اکتوبر میں چین کی معیشت توقعات سے کہیں بہتر ہے۔
صنعتی اضافے کی تیزرفتاری کے ساتھ ساتھ کھپت اور سرمایہ کاری بھی بحال ہو رہی ہے۔خاص کر چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاحتی شعبے میں چار کھرب چھیاسٹھ ارب یوان کی آمدن قابل ذکر ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز نے کہا کہ یہ چین کا وبا سے بحالی کا سب سے نمایاں اشارہ ہے۔روزگار کی فراہمی اورعوامی زندگی کے اقدامات میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں جب کہ چین کی اقتصادی ترقی کی نئی قوت محرکہ بھی مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔
اکتوبر کے اواخر میں تجزیہ کار ادارے IHS Markit کی چھیاسٹھ سو صنعتی و کاروباری اداروں پر کی جانے والی تحقیقات کے نتیجے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی مارکیٹ میں متعلقہ اداروں کی بحالی سب سے تیز رہی۔کھپت کی بڑی منڈی کے باعث چین کی اہمیت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔