ڈیجیٹل معیشت ایشیا و بحر الکاہل میں جامع ترقی کو فروغ دینے کا باعث ہے ، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

2020-11-20 16:18:39
شیئر:

ڈیجیٹل معیشت ایشیا  و بحر الکاہل میں جامع ترقی کو فروغ دینے کا باعث ہے ، سی آر آئی اردو کا تبصرہ


جمعرات کو منعقدہ  ایپیک چائنا سی ای او  فورم   2020میں شرکاء کا  متفقہ خیال ہے کہ ڈیجیٹل معیشت نے نوول کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے دوران  ترقی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور  مستقبل میں ایشیا  اور بحرالکاہل  کی جامع ترقی  کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی۔
فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کی کونسل برائے بین الاقوامی تجارت  کی چیئر پرسن  گاو یان  کا کہنا ہے کہ  "وبائی امراض کے خلاف لڑائی ،  صنعتی  چین اور سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں ڈیجیٹل معیشت ، ڈیجیٹل انڈسٹری اور ڈیجیٹل سروس نے شاندار  کردار ادا کیا ہے۔
زرعی معیشت اور صنعتی معیشت کے بعد ڈیجیٹل معیشت  ایک نئی معاشی شکل ہے۔ ڈیجیٹل معیشت نے لوگوں کی پیداوار اور طرز زندگی کو گہرے انداز میں تبدیل کردیا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت آج کے معاشی میدان کی متحرک ترین نمائندہ بن چکی ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق   2019 میں چین کی ڈیجیٹل معیشت کی مالیت  35.8 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے ، جس نے جی ڈی پی  کی نمو میں 67.7 فیصد کا  حصہ لیا ہے ۔
بتایا گیا ہےکہ ایشیا اور بحر الکاہل کے ممالک نے مشترکہ طور پر "2020 کے بعد کے تعاون سے متعلق وژن " تشکیل دیا ہے  جو   ایپیک سمٹ میں اس کی  منظوری کے بعد   نافذ العمل ہو گا ۔  اور اس وژن میں  ڈیجیٹل معیشت اور جدت طرازی کے فروغ کے  مواد کو  شامل کیا گیا ہے کیونکہ وبائی امراض کے خلاف لڑائی  کے دوران معاشرتی استحکام کو برقرار رکھنے اور کاروبار کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل معیشت  کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
چین اعلی معیار کی ترقی کے  مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ اور  ڈیجیٹل معیشت اعلی معیار کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کا ناگزیر حصہ بن چکی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت نہ صرف  جی ڈی پی کے کل حجم میں شراکت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ صنعتی ڈھانچے کی اصلاح اوربہتری   کو فروغ دیتی ہے ۔ اس لیے  ڈیجیٹل معیشت  کی ترقی   کو  بڑی اہمیت دی جانی چاہیئے ۔ چین  ایشیا اور بحرالکاہل  کی معیشتوں کے ساتھ   مل کر  ڈیجیٹل معیشت کی صلاحیت  کے فروغ  اور  تعاون کو مضبوط  بنانے پر آمادہ ہے ، تاکہ خطے کے تمام لوگ  ڈیجیٹل معیشت  سے فوائد حاصل کر سکیں ۔ 
ایپیک ممالک  کا متفقہ خیال ہے کہ ایک قابل اعتماد ، ہم آہنگ ، کھلا اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول ، علاقائی رابطے اور جامع ترقی کو فروغ دے سکتا ہے۔  انہوں نے "انٹرنیٹ اقتصادی تعاون  کے فروغ  کے انیشیٹو " اور "ایپیک انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل اکانومی روڈ میپ"  سمیت دیگر پہلوؤں پر اتفاق رائے حاصل کیا ہے ۔   ایپیک ممالک ایک دوسرے کے ساتھ  عمدہ تجربات  اور  بہترین طریقہ کار وں   کو شیئر   کرنے اور اپنے لئے سازگار ماحول پیدا  کرنے   کے خواہاں ہیں تاکہ اس خطے میں ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کے موجودہ فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی تعیناتی کو تیز تر  کیا جائے ،  ڈیجیٹل معیشت کو بطور انجن استعمال کرتے ہوئے  ایشیا اور  بحر الکاہل کے خطے میں "ڈیجیٹل سلک روڈ" کی مشترکہ تعمیر   کی جائے اور  اس  خطے کی معاشی قوت کو متحرک  کیا جائے ۔