امریکہ ، آگ سے کھیل رہا ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-11-20 17:30:31
شیئر:

"موجودہ امریکہ ایک ایسے بڑے بحری جہاز کی مانند ہے جو طوفان میں سفر کر رہا ہے ،لیکن ہمارا کپتان گولف کھیلنے کا فیصلہ کرتا ہے ۔"یہ بات  امریکی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ماہرِ صحت  لارنس گوسٹن نے کہی۔ امریکی حکومت کی جانب سے کووڈ-۱۹ کی وبا پر قابو پانے اور اس کے خاتمے میں ناکامی پر دل شکستہ لارنس گوسٹن نے متنبہ کیا کہ امریکہ کو  اگلے تین ماہ میں بدترین دور کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ "بدترین لمحہ" کیا ہوگا  اس کا تصور بھی محال ہے ؟ کیونکہ اس وقت امریکہ میں وبائی صورتحال قابو سے باہر ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ نئے کیسز  کی تعداد ہر روز ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔خاص طور پر یہ بات بے حد تکلیف دہ ہے کہ گزشتہ ہفتے تک امریکہ میں تقریبا دس لاکھ چالیس ہزار بچے  اور نوعمر افراد  کووڈ-۱۹ سے متاثر ہوئے۔تاہم ایسا لگتا ہے کہ امریکی رہنماوں کی نظر یں صرف سیاسی جدوجہد پر مرکوز ہیں۔ انیس تاریخ کو  ایسوسی ایٹ پریس کی ویب سائٹ پر  یہ سرخی  پریشان کن تھی کہ "امریکی اسپتال کووڈ-۱۹ کےنئے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں"۔  اس تشویش ناک صورتِ حال  کے برعکس، امریکی حکومت کا منفی رویہ اور  شرمناک سیاسی جوڑ توڑ اور بھی خوفناک ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے  متنبہ کیا کہ " وہ ممالک جو اپن غفلت سے  وبا کو پھیلنے دے رہے ہیں، وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔"

امریکہ ،  آگ سے کھیل رہا ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ