چین۔آسیان ایکسپو میں پاکستان کی خصوصی شرکت

2020-11-27 20:09:34
شیئر:

چین کی وزارت تجارت اور چین۔آسیان ایکسپو سیکریٹریٹ کی دعوت پر  پاکستان پہلی مرتبہ17ویں چین۔آسیان ایکسپو میں خصوصی شراکت دار ملک کے طور پر شرکت کر رہا ہے۔ایکسپو میں پاکستان کے ایک پویلین سمیت کاروباری اداروں کے لیے  اضافی بوتھ موجود ہیں جبکہ تجارتی و سرمایہ کاری سرگرمیوں کے  ذریعے چین اور آسیان ممالک کو پاکستان میں پائے جانے والے مواقعوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ایکسپو کے دوران اہم پاکستانی برآمدات اور ثقافتی پہلووں کی نمائش کی جائے گی۔   بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے ایک خصوصی تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔