افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے مظالم نا قابل قبول ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-12-02 18:39:00
شیئر:

افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے مظالم نا قابل قبول ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں آسٹریلوی وزارت  دفاع نے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جس میں افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل جیسی انسانیت سوز مظالم کی تفصیل دی گئی ہے۔ عالمی برادری کی طرف سے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔تاہم اپنے ملک کے فوجیوں کے ان سنگین جرائم پرآسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے معذرت نہیں کی ، بلکہ اس کے بجائے ، انہوں نےچینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا  پر پیش کردہ  آسٹریلوی فوج کے مظالم کی مذمت کرنے والے  ایک کارٹوںی خاکے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جیسا کہ برطانوی اسکالر مارٹن جیکس نے واضح طور پر نشاندہی کی کہ آسٹریلیا  کے وزیر اعظم  کے  لیے  یہ کارٹو نی خاکہ غصہ و پریشانی کا باعث نہیں ہے ، دراصل ان کے خیال  میں چینیوں کو افغانستان میں آسٹریلوی  اسپیشل فورسز کے قتل کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔