بعض مغربی ساستدنوں کی آسٹریلیا کی حمایت کے پیچھے وجوہات کیاہے؟ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-12-03 19:12:55
شیئر:

بعض مغربی ساستدنوں کی آسٹریلیا کی حمایت کے پیچھے وجوہات کیاہے؟ سی آر آئی کا تبصرہ

آسٹریلوی فوجیوں کے ہاتھوں افغانستان میں بے گناہ شہریوں کے قتل کی حالیہ دنوں مختلف فریقوں نے شدید مذمت کی ہے۔جب کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم موریسن کی جانب سے چین سے معذرت کامطالبہ عالمی سطح پر مذاق بن گیا ہے۔تاہم آسٹریلیا کے بعض اتحادیوں کے سیاستدانوں اور میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ساتھ مل کر چین کے خلاف سرگرم عمل رہیں گے ،اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں ۔پہلی وجہ،ان جرائم سے عالمی توجہ ہٹانے اور چھپانے میں آسٹریلیا کی مدد کرنا ہے۔مغربی دنیا میں حقائق پر مبنی سیاسی کارٹونی خاکے معمول کی بات ہے۔پھر چینی آرٹسٹ کے کارٹونی خاکہ کو کیوں نہیں برداشت کیاجارہا ؟واضح رہے کہ مغربی ممالک نے دوہرا معیار اپنایا ہے۔دوسرا سبب یہ ہے کہ آسٹریلیا کے اتحادی کی حیثیت سے امریکہ اور برطانیہ کے فوجی بھی بے قصور نہیں ہیں۔ایک باخبرشخصیت نے آسٹریلیا کے دفاعی مشیر کو بتایا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کے سپاہیوں نے آسٹریلیا کے فوجیوں سے بھی بڑھ کر زیادتیاں کی ہیں ۔ایک اور سبب یہ ہے کہ کچھ غیرملکی سیاستدان بہ ضد ہیں کہ وہ برابر اقدار رکھتے ہیں اور وہ قدرتی طور پر "اخلاقی فوقیت"اور "فیصلے کا حق"رکھتے ہیں۔وہ چین سمیت دوسرے ممالک پر من گھڑت الزامات لگا سکتے ،تاہم ان پر کسی کو تنقید کا حق نہیں ہے ۔موجودہ دنیا میں خواہ چھوٹا ملک ہے یا بڑاسب برابر ہیں اور زیادہ تر انصاف کے حامی ہیں۔موریسن کی حمایت کرنے والے مغربی سیاستدانوں کے عمل سے صرف ان کی منافقت ، تکبر اور دوہرامعیار بے نقاب ہوگیاہے۔