چائنا انٹرنیشنل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی دعوت پر ، پاکستانی سفیر معین الحق نے 2 دسمبر 2020 کو مکاؤ میں گیارہویں بین الاقوامی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔"بعدازوبا دور: بین الاقوامی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ آؤٹ لک: چیلنجز اور مواقع " کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، پاکستانی سفیر معین الحق نے چین کی مثبت معاشی نمو کی تعریف کی ، جو اس کے موثر وبائی کنٹرول اور محتاط معاشی پالیسیوں کی عکا س ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس وبائی مرض کے بعد عالمی معاشی نمو اور بحالی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ موجودہ وبا نے زندگی اور کام کے طریقوں کو تبدیل کردیا ہے اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے نئے طریقے وبائی امراض کے بعد بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت سے ، پاکستان کی معیشت کو جدید بنانے کیلئے ایک مستحکم بنیاد فراہم کی ہے ، اگلے مرحلے میں ، روایتی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا امتزاج زراعت ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، اورصنعتی شعبوں سے بھر پورفائدہ حاصل کرنے کیلئے اہم ہوگا۔ سی پیک کی ترقی اور کامیابی نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی مرکزیت کو اجاگر کیا ہے۔ سفیر نے کاروباری اداروں اور نجی سرمایہ کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتوں ، مالیاتی اداروں اور ایم ڈی بی کے ساتھ بین الاقوامی رابطے کو بڑھانے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔