آسٹریلوی وزیراعظم کے چین سے متعلق متضاد بیانات،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-12-04 19:20:49
شیئر:

آسٹریلوی وزیراعظم کے چین سے متعلق متضاد بیانات،سی آر آئی کا تبصرہ

 

بین الاقوامی سیاست میں چہروں کو بدلنے میں مہارت رکھنے والے سیاست دانوں میں شامل  آسٹریوی  وزیر اعظم موریسن نے حال ہی میں نام نہاد   "  کاٹونی خاکہ  کے واقعے" پر چین سے  معافی مانگنے کے بعد تین تاریخ کو امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ " تعمیری نوعیت کا رابطہ " رکھا 
جائےگا اور کہا کہ چین کے ساتھ  آسٹریلیا کے تعلقات باہمی مفاد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں ۔ "
کئی سالوں سے ، چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سب سے بڑی برآمدی منزل رہا ہے۔ لیکن آسٹریلیا نے چین کے بنیادی مفادات اور بڑےاہم امورپر بار بار محاذ آرائی کی ہے ، اور اس کی وجہ سے  چین آسٹریلیا کے تعلقات میں تیزی سے کمی آئی ہے اور معاشی اور تجارتی تعاون میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جو مشترکہ کشادگی اور مشترکہ ترقی پر کاربند ہے ، چین ہمیشہ دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے پرعزم رہا ہے ، لیکن اس کی بنیاد باہمی احترام اور مساوی سلوک ہے۔