مائیک پومپیو کی اقتدار کے ایوان سے رخصت کے دن جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں ان کا پاگل پن اتنا ہی زیادہ بڑھتا جا رہا ہے۔ نو تاریخ کو مائیک پومپیو نے جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تقریر کے دوران، چین پر انتہائی گھٹیا الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ کی اعلیٰ تعلیم کو اپنے رنگ میں رنگ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پومپیو نے "چینی سبسڈی" قبول کرنے اور "چینی دباؤ کے زیر اثر کام کرنے کا الزام لگا کر ایم آئی ٹی اور واشنگٹن یونیورسٹی جیسے معتبر امریکی تعلیمی اداروں پر توہین آمیز حملہ کیا۔دونوں یونیورسٹیوں نے پومپیو کے الزامات کی سختی سے تردید کی ، اور واشنگٹن یونیورسٹی نے براہ راست ان ریمارکس کو "شرمناک" اور "گھناؤنا" قرار دیا!یہ امریکی سیاستدانوں کی طرف سے چین مخالف کارکردگی کا تازہ ترین مظاہرہ ہے جن کی قیادت پومپیو کرتے ہیں۔چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی حکومت کی مذمت کرنے سے لے کر ، چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب صدور پر نام نہاد "پابندیاں" لگانے تک ، پومپیو نے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے ، اس نے ان شخصیت میں موجود منفی خصوصیات کو مزید نمایاں کردیا ہے۔ماہرین کے مطابق پومپیو اپنے ان جارحانہ اقدامات سے چین اور امریکہ کے تعلقات کے مستقبل کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ۔ جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔