شی جن پھنگ کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے چین کے نئے اقدامات کا اعلان

2020-12-13 18:12:01
شیئر:

بارہ دسمبر کو چینی صدرشی جن پھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ میں شرکت کی ۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ  نے کہا کہ چین نے موسمیاتی تبدیلیوں  کے حوالے سے پیرس معاہدے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہےاور اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بے حد سرگرمی سے عمل درآمد کیا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ  2030 تک ، جی ڈی پی کے فی یونٹ کے لیے چین کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2005 کے مقابلے میں65 فیصد  کم کرے گا ۔ non fossil توانائی ، بنیادی توانائی کی کھپت کا تقریبا 25 فیصد بنے گی ،  جنگلات کےذخائر میں2005 کے مقابلے میں 6 ارب مکعب میٹر زکا اضافہ ہوگا ، اور ہوا کی طاقت سے حاصل کردہ توانائی اور شمسی توانائی کی کل صلاحیت 1.2 ارب کلو واٹ سے زیادہ ہوگی۔