تاریخی معاملات پر دوہرا معیار انسانی ضمیر کے خلاف ہے ۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-12-14 20:29:37
شیئر:

تاریخی معاملات پر دوہرا معیار انسانی ضمیر کے خلاف ہے ۔ سی آر آئی کا تبصرہ

تیرہ دسمبر کو  نان جنگ  قتل عام  کی یاد میں چین کا ساتواں قومی یادگار ی دن منایا گیا۔ اس دن ، چینی عوام نے ، ان 300،000 سے زیادہ ہم وطنوں  کو دل کی گہرائیوں سے یاد کیا جن کا  83 سال قبل جاپانی جارحیت پسندوں نے قتل عام کیا تھا ۔تاہم ، عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا ایپ ٹوئیٹر پر نان جنگ قتل عام کی کچھ  تاریخی تصاویر اور ویڈیوز کو "تکلیف دہ مواد " کا بہانہ بنا کر حذف  کردیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی ، جاپانی دائیں بازو کے گمراہ کن  تاریخی ریمارکس کو محفوظ کیا گیا۔اس طرح کےکھلم کھلا   "دوہرےمعیار"کے حامل  طرز عمل سے  ایک بار پھر کچھ مغربی ذرائع ابلاغ کے  "اظہار رائے کی آزادی"کے نام نہاد تصور  کو بے نقاب کیا ہے ۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، نان جنگ قتل عام ایک ایسا جرم تھا جس کے بارے میں  سرکاری طور پر فارایسٹ انٹرنیشنل ملٹری ٹریبونل نے فیصلہ کیا اور اس کی تصدیق کی ہے۔ ٹوئیٹر پر حذف کردہ زیادہ تر تصاویر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تاریخی تصاویر اور  ثبوت ہیں۔ان جرائم کے سامنے ،انسانی ضمیر کے خلاف، ٹوئیٹر نے ایک بار پھر  "دوہرےمعیار" کا کھیل کھیلا ہے ۔یہ بات ہر گز تعجب آمیز نہیں ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید کی ، اور نشاندہی کی کہ یہ "تکلیف دہ تصاویر" نہیں ، بلکہ یہ اصلی خون ریز ی ہے ! ہر ایک کو تاریخ کا سامنا کرنا چاہیے ، حقائق کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے!
رواں سال عالمی انسداد فاشسٹ جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ ٹوئیٹر کی طرف سے "دوہرا معیار"  لوگوں کو بتا رہا ہے کہ  دوسری جنگ عظیم کے تاریخی حقائق کو مسترد کرنے  اور جنگ کے بعد قائم "ورلڈ آرڈر "کو خراب کرنے کی سازش  جاری ہے۔آج کی غیر یقینی دنیا میں ، ہمیں اس حوالے سے خبردار رہنا چاہیے۔