وبا کے باوجود سی پیک نے شاندار کامیابیاں اپنے نام کیں، صدر پاکستان

2020-12-15 10:31:45
شیئر:

وبا کے باوجود سی پیک نے شاندار کامیابیاں اپنے نام کیں، صدر پاکستان

چودہ  تاریخ کو ، صدر پاکستان جناب عارف علوی نے ایوان صدر میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان چین کے وبا کے خلاف تجربات سے سیکھ کر وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے اور اسی وجہ سے وبا کے پاکستانی معیشت پر کم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جی ٹی پی نے 0.5فیصد کی ترقی برقرار رکھی ہے۔ انہوں نے وبا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان تعاون اور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی شاندار الفاظ میں تحسین کی۔عارف علوی نے کہا کہ اس وبا سے لڑنے میں چین اور پاکستان نے بھر پور  تعاون کیا ہے۔ چین نے  انسداد وبا کے تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کئے اور  میڈیکل ٹیمیں پاکستان بھیجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا  پھیلنے کے بعد ، چین اور پاکستان کی متعلقہ سرکاری ایجنسیوں نے چین پاک اقتصادی راہداری کی حفاظت کے بھر پور اقدامات اخیتار کئے۔ یہی وجہ ہے وبا کے باوجود سی پیک منصوبوں نے شاندار کامیابیاں اپنے نام کیں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ، ہم صنعتی معاشرتی اور معاشی منصوبوں پر توجہ دیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ  صرف انفراسٹرکچر کی تعمیر  کے لئے اہم ہے بلکہ عوام کو غربت سے نجات دلانے کا اہم ذریعہ بھی ہے۔