چین کے قمری مشن کی اصل روح بنی نوع انسان کی خدمت ہے، سی آرائی کا تبصرہ

2020-12-18 10:39:50
شیئر:

چین کے قمری مشن کی اصل روح بنی نوع انسان کی خدمت ہے، سی آرائی کا تبصرہ


17 دسمبر کی صبح سویرے ، چینی خلائی مشن چھانگ عہ فائیو قمری مٹی کے نمونے لے کر کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آگیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب انسان نے 44 برس کے بعد ایک مرتبہ پھر قمری نمونے حاصل کیے ہیں ،اس مشن کی کامیابی سے چینی خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ اس موقع پر تہنیتی پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے خوابوں کاپیچھا کرنے کے جذبے کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی دنیاؤں کی تسخیر کے لئے عالمی برادری کے ساتھ جیت جیت تعاون کو فروغ دیتے ہوئے  کھوج کے اس سفر کو جاری رکھنا ہے۔ بلاشبہ ، اس سے چینی عوام کو آگے بڑھتے رہنے ، کائنات کے اسرار کو دریافت کرنے اور انسانی فلاح و بہبود میں حصہ لینےکی ترغیب ملے گی۔ 
یہ چین کی عملی کوشش ہے کہ انسان کی خلا سے متعلق تفہیم مزید گہری ہو۔بنی نوع انسان کی کائنات کی کھوج لامتناہی ہے ، لیکن تلاش کی اصل نیت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے ، یعنی انسانیت کی بہتر زندگی کے لئے۔ اس اصل ارادے کی بنیاد پر ، چین چاند کی کھوج  کی روح کے مطابق جدت کاری کو فروغ دیتے ہوئےآگے بڑھے گا ، بین الاقوامی تعاون کو تقویت بخشے گا ، اور بیرونی خلا کے میدان میں بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی حامل  ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے چینی شراکت کو فروغ دے گا۔