چین کی سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس سولہ تا اٹھارہ دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ جس میں سال دو ہزار بیس کے اقتصادی امور کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ اقتصادی صورتحال پر مفصل تبادلہ خیال سے 2021 کے معاشی اہداف کا تعین کیا گیا۔ کانفرنس کے انعقاد سے آئندہ برس کے معاشی امور کی بہتر انجام دہی کے لیے واضح رہنمائی میسر آئی ہے اورچین کی معاشی ترقی سے دنیا کے لیے مستحکم توقعات اور باہمی مفادات کے مواقع لائے جائیں گے۔بیرونی دنیا کے لئے چین کی معاشی پالیسی سازی کے مشاہدے کے ایک اہم دریچے کے طور پر ، رواں سال مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس توجہ کا نکتہ رہی ہے۔ کووڈ-۱۹ کی وبا اور بیرونی ماحول میں متعدد غیر یقینی عناصر کی وجہ سے چین میں اقتصادی بحالی کی بنیاد ابھی تک اُس قدر مضبوط نہیں ہے۔ آئندہ برس عالمی اقتصادی صورتحال بدستور سنگین رہے گی۔ اس لئے بحران سے متعلق آگاہی کو فروغ اور فتح کے حوالے سے اعتماد کو مضبوط بنایا جانا چاہئیے۔ منصوبے کے مطابق، چودہویں "پنج سالہ" منصوبے پر عمل درآمد کے دوران، چین میں جامع طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا نیا عہد شروع ہوگا۔ چین واضح اہداف کے ساتھ متعلقہ امور کی بہتر طور پر تکمیل کرے گا اور عالمی اقتصادی بحالی کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گا۔