امریکہ کی جانب سے چین مخالف بلا جواز پابندیاں خود امریکی مفادات کے لیے نقصان دہ ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-12-24 19:25:57
شیئر:

امریکہ میں انتقال اقتدار میں محض چند روز باقی ہیں مگر اس کے باوجود امریکی حکام کی جانب سے چین سمیت دیگر ممالک کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چینی اہلکاروں پر ویزہ پابندیوں کا اعلان کیا، جبکہ اس سے قبل امریکی وزارت تجارت بھی چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ امریکی اقدامات سے ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ چین پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ہر قسم کے حربے استعمال کر رہی ہے۔بین الاقوامی تعلقات میں پابندیاں عائد کرنے کا" واحد" انتخاب تنازعات کے حل کے لیےدرکار دانش سے محرومی کا مظہر ہے۔ طویل المیعاد بنیادوں پر پابندیاں عائد کرنے کے عادی امریکی سیاستدان خود امریکی ساکھ کو مجروح کر رہے ہیں اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔حالیہ عرصے میں عالمی برادری بھی پابندیوں جیسے یکطرفہ امریکی اقدامات سے نالاں نظر آتی ہے ۔ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا معاملہ ہو یا پھر چین مخالف امریکی اقدامات، عالمی برادری کی جانب سے امریکی بالادست نظریات کو ہمیشہ ناپسند کیا گیا ہے۔آج کی دنیا میں تمام بڑے چھوٹے ممالک مساوی بنیادوں پر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل واحد درست انتخاب ہے۔امریکی سیاستدانوں کی "پابندیوں کی چھڑی" کا مقصد محض اپنی زاتی تسکین کے سوا کچھ نہیں، لیکن اس سے عملی مسائل  حل نہیں ہوں گے۔دوسری جانب امریکی اقدامات اسے عالمی سطح پر تیزی سے تنہائی کی جانب دھکیل رہے ہیں، جو امریکی مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔