کووڈ۔19ویکسین کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کی بے حسی اور اناپرستی ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-12-25 19:45:55
شیئر:

کووڈ۔19ویکسین کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کی بے حسی اور اناپرستی  ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1225国际锐评

حالیہ دنوں کووڈ۔19ویکسین کی تحقیق اور ترقی کے حوالے سےمثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اکثر ممالک کی جانب سے ویکسین استعمال کے منصوبے بھی سامنے آئے ہیں، لیکن اصل پریشانی ویکسین کی منصفانہ تقسیم ہے۔ چند مغربی ممالک کے سیاستدان انسداد وبا میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ویکسین کو آخری سہارے کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس سے دنیا میں"ویکسین اناپرستی" کھل کر سامنے آئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایک جانب ترقی یافتہ ممالک وسیع پیمانے پر ویکسین زخیرہ کر رہے ہیں، تو دوسری جانب غریب ممالک شدت سے ویکسین  کے منتظر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق بلند آمدنی والے ممالک دنیا کی کل آبادی کا صرف چودہ فیصد ہیں، لیکن انہوں نے دنیا کی نصف آبادی کے مساوی ویکسین پہلے ہی خرید لی ہے۔کینیڈا جیسے ملک نے اپنی آبادی سے پانچ گنا زائد ویکسین خریدی ہے۔دوسری جانب متوسط اور کم آمدنی والے تقریباً سڑسٹھ ممالک میں اوسطاً دس میں سے ایک فرد کو ویکسین لگانے کی توقع ہےاور وہ بھی آئندہ برس کے اواخرتک۔ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں وبا پھیل رہی ہے، وہاں دوسری جانب ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ویکسین زخیرہ اندوزی غیر منصفانہ قدم ہے، جس سے انسداد وبا کے عالمی تعاون کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ترقی یافتہ ممالک کے ایسے رویے انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے اور ان سے چند مغربی ممالک کی جڑوں میں موجود اناپرستی بھی کھل کر سامنے آئی ہے۔ترقی یافتہ ممالک کے برعکس ویکسین تیاری کے حوالے سے صف اول میں موجود چین، ویکسین کی عالمی سطح پر منصفانہ تقسیم کے لیے کوشاں ہے۔چین نے وعدہ کیا ہے کہ ویکسین کو ایک گلوبل عوامی پروڈکٹ کا درجہ دیا جائے گا۔ویکسین تیاری کے عالمی تعاون کے تحت چین نے ویکسین ٹرائل کے مراحل میں برازیل ،انڈونیشیا ،مصر اور دیگر ممالک کو شامل رکھا ہے اور ابھی حال ہی میں برازیل نے چین کی تیارکردہ ویکسین کو انتہائی موئثر اور محفوظ قرار دیا ہے۔عالمی اداروں نے چین کے سیاسی عزم اور پیداواری صلاحیت کو دیکھتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چین ویکسین کی گلوبل سپلائی میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس ضمن میں اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہیے۔ ویکسین اناپرستی کو وبا کے خلاف فتح کے حصول میں ہرگز رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔