چین کی ترقی اوردونوں ممالک کا انسدادِ وبا کے لیے تعاون و نتائج قابلِ تعریف ہیں ، پاکستانی وزیرِ اعظم

2020-12-25 10:02:49
شیئر:

چین کی ترقی اوردونوں ممالک کا انسدادِ وبا کے لیے تعاون و  نتائج قابلِ  تعریف ہیں ، پاکستانی وزیرِ اعظم_fororder___172.100.100.3_temp_9500033_1_9500033_1_1_c9c2055d-3b13-4609-acbc-5f97717eeb6a

چین کی ترقی اوردونوں ممالک کا انسدادِ وبا کے لیے تعاون و  نتائج قابلِ  تعریف ہیں ، پاکستانی وزیرِ اعظم_fororder___172.100.100.3_temp_9500033_1_9500033_1_1_045408bf-ceba-4bd2-9280-05c30040eb30

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں  چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے پچھلے 30 سالوں میں ترقی کی منفرد اور کامیاب راہ اختیار کی ہے ۔ پاکستان چین کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے رواں برس چین اور پاکستان کے درمیان وبا کے خاتمے کے سلسلے میں کیے جانے والے تعاون اور اس کے نتائج کو بھی بے حد سراہا ۔وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ پاک چین دوستی ایک بہت خاص دوستی ہے۔ دونوں ممالک، اچھے برے ہر وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چین  کی  تیر رفتار معاشی ترقی کو دیکھ کربہت خوش ہیں۔خاص طور پر  وبا کے بعد چینی  معیشت جتنی تیزی سے بحال ہوئی ہے ، اتنی ہی  تیزی سے ترقی بھی کر رہی ہے ۔اس سب سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ غربت کے خاتمے اور انسداد بدعنوانی کے حوالے سے  چین کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے  انہوں نےکہا  کہ  چین نے غربت کے خاتمے اور انسداد بدعنوانی کے جو  دو غیر معمولی کام کیے ہیں وہ انسانی تاریخ میں منفرد  اور مثالی ہیں۔وبا کی صوتِ حال سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسداد وبا  کے لیے  چین نے نا صرف طبی ماہرین کی ایک ٹیم کو پاکستان میں بھیجا، بلکہ طبی سامان بھی فراہم کیا ہے، یہ وبا کی روک تھام کے لیے کافی اہم ہے۔ عمران خان نے اس امید  کااظہار کیا کہ مستقبل میں  پاکستان اور چین سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے اور باہمی مفادات پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔