چین اور پاکستان غیرمتزلزل عزم کے ساتھ سی پیک کو آگے بڑھائیں گے،چین کی وزارت خارجہ

2020-12-28 18:48:36
شیئر:

اٹھائیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بھارتی ذرائع ابلاغ میں سی پیک سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے مثبت طور پر آگے  بڑھ رہے ہیں۔کووڈ-۱۹ وبا پھوٹنے کے بعد سی پیک  کے تحت متعدد اہم منصوبوں پر اہم پیش رفت ہوئی  ہے جو پاکستان میں انسداد وبا اور اقتصادی استحکام کے لیے  بھر پور سہارا فراہم کرتا ہے۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے کے لیے چین اور پاکستان کے عزم پکے ہیں اور سی پیک کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اقتصادی کسادبازاری کے باوجود سی پیک سمیت دی بیلٹ اینڈ روڈ پر چین کی سرمایہ کاری میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے اور چین نے اس سے وابستہ ممالک  کو  اپنی صلاحیت کے مطابق مدد و حمایت فراہم کی ہے۔