چین اشتراکی ترقی کا داعی ہے ،قرضوں سے متعلق مغربی بیانیہ بے بنیاد ہے ،ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی

2020-12-28 17:13:15
شیئر:

پاکستان کی معروف جامعہ پنجاب میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ محقق، سینئر تجزیہ نگار عالمی و علاقائی امور ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی کی چائنا میڈیا گروپ سے خصوصی بات چیت

چین کی جانب سے ترقی پزیر اور کم ترقی یافتہ ممالک میں سرمایہ کاری کو مغرب منفی رخ دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے نام نہاد قرضوں کے جال کی باتیں کی جا رہی ہیں ،جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پاکستان میں بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انفراسڑکچر منصوبہ جات خود حقائق واضح کرتے ہیں کہ چین اشتراکی ترقی کا خواہاں ہے۔اس وقت پاکستان میں سی پیک منصوبہ جات کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، شاہراہوں کا نیٹ ورک فعال ہے ،توانائی منصوبوں سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملی ہے،صنعتیں لگ رہی ہیں جس کی مدد سے پاکستان باآسانی بیرونی قرضے ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ پاکستان میں گوادربندرگاہ سمیت دیگر جتنے بھی انفراسڑکچر منصوبے ہیں درحقیقت یہ پاکستان کے اثاثے ہیں جس سے پاکستان مستفید ہو گا۔پاکستان کو اس وقت عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک جیسے اداروں کے قرضوں کا سامنا ہے۔چین کی سرمایہ کاری کی بدولت شروع کیے جانے والے منصوبے اس وقت پاکستان کی قومی پیداوار میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں اور پاکستان اس سے دیرپا بنیادوں پر فائدہ اٹھا سکے گا۔

图片默认标题_fororder_WechatIMG225