چین-یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدہ تمام فرقوں کے بہترین مفاد میں ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-12-31 17:38:45
شیئر:

چین-یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدہ  تمام فرقوں کے  بہترین مفاد میں ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_77

 
تیس تاریخ کو چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے سے متعلق مذاکرات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس پیش رفت کا اعلان چینی صدر شی جن پھنگ ،جرمن چانسلر اینگیلا مرکل ،فرانسیسی صدر ایما نوئیل میکرون ،یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا ونڈر لیان کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔
 
یورپی کمیشن نے مذاکراتی تکمیل کے اعلان کے چند منٹ بعد ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ "چین-یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدہ چین-یورپی یونین تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔" اس کے ساتھ ساتھ یہ عالمی توقعات پر مبنی ایک معاہدہ بھی ہے۔ پیچیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر، چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر آزاد تجارت اور کثیرالجہتی کے تحفظ کے لیے کوشش کررہا ہے، جو موجودہ صورتحال کا تقاضا بھی ہے۔
برطانوی اخبار "فنانشل ٹائمز" نے اپنے تبصرے میں اس پیش رفت کو سات سالہ مذاکرات کا "کامیاب نتیجہ" قرار دیا۔ چین اور یورپی یونین کے لیےیہ "کامیابی" متوازن ، اعلی سطحی ، باہمی سودمند اور مشترکہ مفاد کے نتائج پر مبنی ہے۔ اس سے چین - یورپی یونین باہمی سرمایہ کاری کو مزید وسیع مارکیٹ تک رسائی ، اعلیٰ درجے کا کاروباری ماحول ، مضبوط اداراہ جاتی ضمانت اورتعاون کا مزید روشن مستقبل میسر آئے گا۔ 
علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے پر دستخطوں کے بعد  اب دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے  تک، چین نے ایک بار پھر دنیا کو ملکی سطح پر اعلی درجے کے کھلے پن کو مزید فروغ دینے کا عزم دکھایا ہے۔