پاکستان اور چین کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

2021-01-01 17:24:07
شیئر:

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور ان کے  چینی ہم منصب وانگ ای کے درمیان جمعرات کے روز ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر  وانگ ای نے کہا کہ چین  اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پرپاکستان کی قیمتی حمایت  کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔وانگ ای نے کہا کہ  فریقین کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی ترقی کو مستقل طور پر فروغ دینا چاہئے ، گوادر پورٹ جیسے اہم منصوبوں پر توجہ دینی چاہئے ، صنعتی ، زرعی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینا چاہئے ، اور پاکستان کی آزاد ترقی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔ چین پاکستان کو اس وباء پر مکمل طور پر قابو پانے  کیلئے اپنی صلاحیت کے  مطابق انسداد وبا  کے سا مان، ٹیکنالوجی اور تجربات  کے ذریعے  مدد فراہم کرتارہے گا۔ دونوں فریقوں کوپاکستان میں ویکسین کے فیز III کلینیکل ٹرائلز کی تکمیل کو تیز کرنا چاہئے تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ  ویکسین تعاون کے نتائج سے  جلد از جلد پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچے۔