پاکستانی انگریزی روزنامے "ڈیلی میل" نے یکم جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام کا مکمل متن شائع کیا۔ اخبار کے ایڈیٹر انچیف مخدوم بابر نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا پیغام بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی عکاسی کرتا ہے، جو بہت حوصلہ افزا ہے۔
جناب مخدوم بابر نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام میں ، جس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ ہے کہ شی جن پھنگ ایک صحت مند اور خوشحال ملک کی قیادت کر رہے ہیں جو بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کو فروغ دینے اور بہتر مستقبل اور بہتر دنیا کی تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کی تقریر لوگوں میں امید اور حوصلہ پیدا کرتی ہے۔
چین میں غربت کے خاتمے کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے جناب مخدوم بابر نے کہا کہ یہ ایک بڑا کارنامہ اور معجزہ ہے۔ اس سے نہ صرف سینکڑوں لاکھوں افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں معاشرتی اصلاحات متعارف کراوئی گئیں ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے متعدد مواقع پر بیان کیا ہے کہ پاکستان غربت کے خاتمے میں چین کے ماڈل اور تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔