پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسویں مرتبہ جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

2021-01-02 15:53:57
شیئر:

پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسویں مرتبہ جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ_fororder_1

یکم تاریخ کوپاکستان اور بھارت کی وزارت خارجہ نے  تصدیق کی ہے کہ  دونوں فریقین کے درمیان ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے مطابق ، دونوں ممالک نےاسی دن  سفارتی چینلز کے ذریعہ اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ یہ تیسویں مرتبہ ہے کہ  پاکستان اور  بھارت کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا  تبادلہ ہوا ہے۔ پہلی مرتبہ یہ تبادلہ یکم جنوری 1992 کو  ہوا تھا۔
یاد رہے کہ دسمبر 1988 میں ، بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر دستخط کیےتھے ، جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ دونوں فریق ہر سال یکم جنوری کو جوہری معلومات کا تبادلہ کیا کریں گے۔ اس حوالے سے باقاعدہ  معاہدہ 27 جنوری 1991 کو عمل میں آیا تھا۔