نیویارک سٹاک ایکسچینج سے چینی کمپنیوں کو ہٹانے کے فیصلے کو واپس لینے کے پیچھے کیا وجوہات ہوسکتی ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-01-06 11:18:34
شیئر:

نیویارک سٹاک ایکسچینج  سے چینی کمپنیوں کو ہٹانے کے فیصلے کو واپس لینے کے پیچھے کیا وجوہات ہوسکتی ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_22

نیویارک اسٹاک ایکسچینج  نے چار تاریخ کو اعلان کیا کہ نگران ادارے کے ساتھ مذاکرات کے بعد چین کے  ٹیلی مواصلاتی اداروں سے  نیویارک اسٹاک مارکیٹ سے ہٹنے کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔ یا د رہے کہ اکتیس دسمبر کو  نیویارک سٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق امریکی حکومت کے ایک انتظامی حکمنامے کے مطابق گیارہ جنوری سے چین کی تین ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کی تجارت کو  بند  کیا جانا تھا۔ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ اتنی بڑی تبدیلی کی وجہ کیا  ہے،تاہم ایک بات واضح ہے کہ اگر پچھلے  فیصلے پر عمل کیا جا تا ،تو نیویارک سٹاک ایکسچینج اور امریکہ کے مفاد کو سنگین نقصان پہنچتا۔

امریکہ کیلئے اپنے عالمی مالیاتی مرکز کی حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے قواعد و ضوابط کی پاسداری بنیاد ی اہمیت کی حامل ہے۔چینی کمپنیوں کو این وائی ایس ای کی تجارت سے ہٹانا خود امریکہ پر سنگین منفی اثرات مرتب کرے گا۔سیاسی مقصد کی بنیاد پر جاری انتظامی حکمنامے کے تحت قانونی تجارت کرنے والی کمپنیوں پر دباؤ ڈالنا  منڈی کے قواعد و نظم و نسق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جس سے نہ صرف عالمی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق و مفادات کو  نقصان پہنچے گا ،بلکہ عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے  نیو یارک سٹاک ایکسچینج پر اعتماد کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔دوراندیشی سے دیکھا جائے ، تو امریکہ کے قومی مفادات اور امیج  پر بھی اثر پڑے گا۔