وبا اور فسادات کا سامنا کرتے ہوئے ، کیا پومپیو یہ کہہ سکتے ہیں کہ امریکہ چار سال پہلے سے زیادہ محفوظ ہے؟سی آر آئی کا تبصرہ

2021-01-08 19:26:49
شیئر:

چھ تاریخ کو ، "واشنگٹن پوسٹ" نے "پومپیو گزشتہ چار سالوں کی تاریخ کو پھر سے دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ، جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مائیک پومپیو نے نئے سال کا آغاز ایک نئے جھوٹ کے ساتھ کیا ہے، جس کی زندہ مثال یہ ہے کہ اس نے ایک سے زائد بار کہا ہے کہ  امریکہ چار سال پہلے کی نسبت زیادہ "محفوظ" ہے۔چار سال پہلے کے مقابلے میں ، کیا امریکہ اب زیادہ محفوظ یا زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہے؟ حقائق اس کا  بہترین جواب ہیں۔وبا کے تحت ، 350،000 سے زیادہ امریکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں کیونکہ سیاستدان خود غرضی اور بے عملی سے کام لے رہے ہیں ، اور لاتعداد امریکی لوگ بے روزگاری کے درد سے لڑ رہے ہیں۔ تحقیقی اداروں کی پیش گوئی کے مطابق ، اگلے مہینے میں ، امریکہ میں وبا کی وجہ سے تقریباً 115،000 نئی اموات ہوں گی۔ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ امریکی معاشرہ ٹوٹ رہاہے۔  وبا نے امریکہ میں امیر اور غریب کے مابین گہری خلیج  اور فرق  کو پہلے زیادہ واضح کر دیا ہے۔ خاص طور پر ، امریکی جماعتوں کا سیاسی انتشار اس مقام پر پہنچ چکاہے جہاں عوام اسے برداشت نہیں کرسکتے ۔ واضح ہوتا ہے کہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر ہونے والا پرتشدد واقعہ امریکی قومی حکمرانی اور نظام کی ناکامی کی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔امریکی سیاستدانوں کے ذریعہ دعوی کی گئی "جمہوریت" اور "آزادی" سے امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ پومپیو کا یہ بیان کہ امریکہ چار سال پہلے کے مقابلے میں "محفوظ" ہے ، ظاہر ہے کہ یہ ایک سفید جھوٹ ہے۔ اگر امریکہ ایک بار پھر عظیم بننا چاہتا ہے تو ، اسے  کوئی نیا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔