چین افریقہ کا حقیقی دوست ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-01-11 18:43:19
شیئر:

"  بین الاقوامی صورتحال میں خواہ کیسی بھی تبدیلیاں آئیں ، چین کا پختہ ارادہ ہے کہ افریقہ کے ساتھ تعاون  کو مزید مضبوط بنانیا جائے گا ۔گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ نے کووڈ - ۱۹ کے خلاف اتحاد کی چین افریقہ سمٹ  میں زور دیا کہ وبا کے خلاف ایک دوسرے کا ہاتھ تھامتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا جائے اور چین افریقہ تعاون کو فروغ دیا جائے ۔ رواں  سال کے ابتدا میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پانچ افریقی ممالک کا کامیاب دورہ کیا ۔ افریقہ  میں وبا کی صورتحال بدستور سنگین ہے ۔ اس کے تناظر میں چین نے اپنا  موقف واضح کیا کہ افریقی ممالک کو  وبا کے خلاف اس  سازوسامان  کی فراہمی جاری   رکھے جائے  گی جس کی افریقی ممالک میں قلت ہے ،  طبی ماہر ین کی ٹیموں کو ضرورت مند ممالک میں بھیجا جائے گا ،  بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے ہیڈ کوارٹر پروجیکٹ کے افریقی مرکز کی تعمیر کو تیز کر کیا جائے گا  اور  افریقہ میں ویکسین کی دستیابی کے لئے افریقی ممالک کے ساتھ ویکسین کے تعاون کو فروغ  دیا جائے گا ۔  اس وقت افریقی ممالک کو وبا اور  معاشی بدحالی کا سامنا ہے ۔ افریقہ کے گایک گہرے دوست کی حیثیت سے  چین معاشی بحالی میں تیزی کے لیے افریقہ کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ ایک طرف چین نے بہت سے بین الاقوامی مواقع پر افریقہ کے لئے بات کی ہے اور جی 20 ممبروں کے ساتھ قرض امداد سے متعلق اقدام کو فعال طور پر نافذ کیا ہے۔ دوسری طرف چین اور افریقہ نے باہمی رابطوں اور مواصلات کو مستحکم کیا ہے ، افریقہ میں  چین کے اہم منصوبوں کی بحالی کو فروغ دیا ہے ، اور افریقہ کو معیشت کو مستحکم کرنے اور لوگوں کے  معیار  زندگی  میں بہتری لانے کے لئے " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے مشترکہ تعمیر کو تیز کیا ہے۔

چین افریقہ کا حقیقی دوست ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ