چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے حال ہی میں ایک خصوصی سیمینار میں صوبائی یونٹس کے رہنماوں سے مطالبہ کیا کہ نئے ترقیاتی دورمیں ترقی کے نئے تصور کے مطابق ترقی کے ایک نئے ڈھانچے کی تعمیر کے عمل کو تیزتر کیا جائے ، تاکہ چودہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران اعلی معیاری ترقی اور جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کا آغاز شاندار ہو ۔ تصورعمل کا راہبر ہوتا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ چین کی ترقی کے مختلف ادوار کی خصوصیات کے مطابق ترقی کے مرحلہ وار اہداف کا تعین کرتی ہے ۔ اس وقت مضبوط مالیاتی بنیاد ، وافر انسانی وسائل ، بہتر صنعتی ساخت اور وسیع و عریض منڈی یہ سب کے سب چین کی نئی ترقی کی اساس ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ چین کو بدلتی ہوئی داخلی و خارجی صورتحال کا سامنا بھی ہے ۔ ترقی کے اس سفر میں اس وقت جن مشکلات کا سامنا ہے اس سے پہلے کبھی ایسی صورتِ حال نہیں تھی ۔ ترقی کے نئے تصورات پر عمل درآمد کے لیے سب سے پہلے عوام کے مفادات کو اہمیت دی جانی چاہیئے ۔ اس کے علاوہ تخلیق ، ہم آہنگی ، سبز ترقی ، کھلے پن اور مشترکہ فوائد سمیت ان پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر ترقی کے غیر متوازن اور ناکافی نمو کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے ۔ ترقی کے نئے ڈھانچے کی تعمیر کے لیے صنعتی وسپلائی چین کو مضبوط بنایا جائے گا اور اعلی معیار کے اصول پر اپنا دروازہ دنیا کے لیے مزید کھولاجائے گا ۔