چین کی بیرونی تجارت میں ریکارڈ اضافہ ، دنیا کی وبا سے بحالی کے لئے قوت محرکہ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-01-15 10:12:27
شیئر:

چین کی بیرونی تجارت میں ریکارڈ اضافہ ، دنیا کی وبا سے بحالی کے لئے قوت محرکہ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1

چین کے قومی کسٹمز  حکام نے 14 تاریخ کو سال 2020 کے دوران  چین کی غیر ملکی تجارت  کی رپورٹ جاری کی، جو  کافی حوصلہ افزا ہے۔ اس سال کے دوران چین کا  درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم  ایک ریکارڈ بلندی تک جا پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں بھی چین  کا حصہ ایک ریکارڈ  سطح تک  پہنچ چکاہے۔دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ اور بین الاقوامی تجارت کے تیز سکڑاؤ کے تناظر میں ، اس طرح کی کامیابی کا حصول آسان نہیں ہے  جو عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی بازیابی کو مضبوطی سے فروغ دے رہی ہے۔
اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے  کہ  سال 2020میں چین کے سازو سامان کی تجارت کی درآمد و برآمد کی کل مالیت  تین سو اکیس کھرب ساٹھ ارب یوان رہی ، جس میں 2019 کے مقابلے میں 1.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین 2020 میں  سازو سامان کی تجارت میں مثبت نمو حاصل کرنے والی دنیا کی واحد بڑی معیشت تھی۔چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، 2020 میں ، ٹیکسٹائل ، طبی آلات اور ادویات  کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں  31فیصد کا اضافہ ہوا۔  گزشتہ سال مارچ سے لے کر ماہ دسمبر کے اختتام تک ، چین نے 224.2 بلین ماسک برآمد کیے ، اس سے مراد ہے کہ دنیا میں ہر ایک آدمی  کے لئے چین نے چالیس ماسک فراہم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ، 2020 میں ، چین کی کمپیوٹرز  اور گھریلو الیکٹرک آلات کی برآمدات میں 22.1 فیصد کا اضافہ ہوا،اس سے نہ صرف عالمی انسداد وبا  کی جدوجہد کی ضروریات کو پورا کیا گیا ، بلکہ اس وبا کے دوران دنیا کے لوگوں کی اشیائے ضروریہ اور مانگ کو بھی پورا کیا گیا ہے جو وبا کے خلاف عالمی جنگ میں چین کی اہم خدمت ہے۔
2020 انتہائی غیر معمولی سال تھا،اس دوران چین کی غیر ملکی تجارت نے مستحکم ترقی حاصل کی ہے ، جو چین کی معاشی بنیاد سے لازم و ملزوم ہے۔یہ کامیابیاں چینی فیصلہ سازوں کی درست پالیسیوں اور تمام چینی عوام کی کوششوں  کا نتیجہ ہیں۔ اس سے نہ صرف چینی معیشت کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی قومی صلاحیت اور لچک کا مظاہرہ ہوتا ہے بلکہ عالمی صنعتی چین اور ویلیو چین میں چین کے اہم کردار کا استحکام بھی ظاہر ہوتا ہے۔