بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

2021-01-20 16:01:22
شیئر:

بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز  کی تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ، سی آر آئی اردو  کا تبصرہ_fororder_1126996372_16109697311691n

بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز چار فروری سے بیس فروری دو ہزار بائیس تک بیجنگ اور جانگ جاکو شہر میں منعقد ہوں گی۔ چونکہ سرمائی اولمپکس کا آغاز قریب تر ہوتا جا رہا ہے لہذا گیمز  کی تیاریوں  کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت  بھی یکے بعد دیگرے   سامنے آ رہی ہے۔انیس جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے  ٹرین کے ذریعےسرمائی اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور  کھیلوں کے بہتر انعقاد سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ  دوہزار بیس کے آخر تک  بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے لیے جمنازیمز کے تمام تعمیری  منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ  بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز  کا ایک سبز ، ماحول دوست  اور  پائیدار ترقی کے تصور کے عین مطابق کامیاب انعقاد کیا جائے گا۔

بنیادی طور پر  بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز  متعلقہ علاقوں کے مقامی باشندوں کے لئے محض ایک کھیل نہیں ،بلکہ ان کی زندگی بدلنے والا ایونٹ ہے۔بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز  بیجنگ اور  جانگ جاکو  ، دو شہروں میں منعقد ہونگے۔ دونوں شہروں کے درمیان دو سو کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔خاص طور پر  جانگ جاکو شہر کے آس پاس دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں غریب آبادی موجود تھی۔ سرمائی  اولمپک گیمز کی تیاریوں کی وجہ سے  ، بیجنگ اور  جانگ جا کو دونوں شہروں نے نقل و حمل ، ماحولیات اور صنعت کے شعبوں میں قریبی  طور پر تعاون کیا ہے۔چھونگ لی جانگ جاکو شہر کے نواح میں ایک غریب کاونٹی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق ، چھونگ لی میں اس وقت 30،000 سے زیادہ افراد برف سے متعلقہ صنعتوں سے وابستہ ہیں ، یعنی  ہر چار مقامی باشندوں میں سے ایک کسی نہ کسی طور پر برف کی صنعت سے وابستہ ہے اور  دو ہزار انیس میں  چھونگ لی  غریب علاقوں  کی قومی فہرست سے باہر نکل چکی ہے۔

بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز  متعلقہ علاقوں کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لئے بھی ایک سنہری موقع ثابت ہوا ہے۔ مئی 2020 میں ، "مثبت ماحولیاتی اثرات" ، "نئی علاقائی ترقی" اور "بہتر زندگی" سمیت  تین مقاصد پر مبنی  "بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کا  پائیدار منصوبہ" جاری کیا گیا جس کے مطابق گیمز کی تیاریوں سے متعلق سبز مقامات ، ماحولیاتی تحفظ ، ماحولیاتی بحالی ، عوامی معاشیات میں بہتری  سمیت دیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی اور  مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔کہا جا سکتا ہے کہ  بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز  ایک  "پائیدار ترقی کا  گفٹ پیکیج"  ہے جو آہستہ آہستہ لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔مثلاً جانگ بے  فلیکسیبل ڈی سی پروجیکٹ دنیا کا پہلا پاور گرڈ ہے جو  بڑے پیمانے پر ونڈ پاور ، فوٹو وولٹک ، پمپڈ اسٹوریج اور دیگر صاف توانائی  منتقل کرنے والا نیٹ ورک ہے ۔یہ  جانگ جاکو سے بیجنگ تک صاف توانائی فراہم کرے گا اور بیجنگ سرمائی اولمپکس میں جو توانائی استعمال ہو گی ،سب صاف شفاف توانائی ہو گی۔

سرمائی اولمپکس کی میزبانی  کے حصول کے بعد  ، چینی صدر شی جن پھنگ  نے آئی او سی کے صدر تھامس باک سے ملاقات کے موقع پر  کہا تھا  کہ 2022 کا سرمائی اولمپکس ، چین میں کھیلوں اور معاشی ومعاشرتی ترقی اور عالمی اولمپک تحریک  کی ترقی کے لئے ایک اہم موقع  ہو گا۔ اس موقع پر اولمپک تحریک کو  چینی عوام کے جوش و جذبے سے طاقت ملے گی    ۔ ہم سرمائی اولمپکس سے متعلق کیے جانے والے ہر وعدے کو پورا  کریں گے اور ایک حیرت انگیز ، غیر معمولی اور شاندار  سرمائی اولمپکس دنیا کے سامنے پیش  کریں گے۔