بیس جنوری کو وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چین کے بیرونی سرمائے کا اصل استعمال نو کھرب ننانوے ارب اٹھانوے کروڑ یوآن تک پہنچا ،جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں چھ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ 2020 میں چین میں غیر ملکی سرمائے میں، مجموعی سرمایہ کاری ، شرح نمو اور عالمی تناسب کے لحاظ سےبے حد اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی منڈی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے ۔ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ سال ایک غیر معمولی سال تھا ۔پوری دنیا میں وبا کے باعث براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی ہوئی ہے ۔ اس کے باوجود بھی چین کے اس شعبے میں ترقی ہو رہی ہے ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے سب سے پہلے چین نے مختلف موئثر پالیسیاں اپنائِیں، اس کے علاوہ کھلے پن اور رواداری کے موقف پر قائم رہا ہے اور تجارتی ماحول کی بہتری کے لیے بھر پور کوشش کی ۔ چینی منڈی پر اعتماد سےبیرونی کمپنیوں کو بھی بے حد فوائد حاصل ہوئے ۔ تقریباً پچانوے فیصد صنعتی و کاروباری ادارے مستقبل کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے یہ اعداد و شمار اس امر کا واضح ثبوت ہی٘ں کہ عالمگیریت ، کثیرالجہتی اور جیت -جیت پر مبنی تعاون وقت کا تقاضا ہے ۔