چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک بات چیت

2021-01-22 18:43:08
شیئر:

 چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے اکیس تاریخ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین۔پاک چٹانوں کی مانند مضبوط دوستی فریقین کا قیمتی اسٹریٹجک اثاثہ بن چکی ہے۔دونوں ممالک کی دوستی بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے تابع نہیں ہے۔ رواں برس چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ دونوں فریقوں کو چین۔پاک  چاروں موسموں کی اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح تک فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے سی پیک کو چین۔پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا ایک اہم نقطہ آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اعلی معیاری ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ اس وقت وبا سےنمٹنا بین الاقوامی برادری کی اولین ترجیح ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں چین کووڈ۔۱۹ ویکسین کے حوالے سے عالمی تعاون کو فروغ دے رہا ہے ۔ چینی حکومت نے پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چینی کمپنیوں کو پاکستان میں ویکسین کی برآمد میں تیزی لانے کا کہا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کے فیصلے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔