گزشتہ چار سالوں میں یورپی میڈیا امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتا آرہا ہے ۔ امریکی نو منتخب صدر جو بائیدن نے کئی مرتبہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔تاہم امریکی وزیرخارجہ برنکن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کی تکمیل کو روکے گی۔ یا د رہے یورپ کے لیے روس کے ساتھ زیرتعمیر نورڈ اسٹریم2 پائپ لائن وسائل کی سکیورٹی کے لیے انتہائی اہم ہے۔تاہم امریکہ روس پر پابندی لگانے اور اپنی قدرتی گیس کی فروخت کی خاطر مسلسل اس لائن کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔علاوہ ازین حال ہی میں امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے انسداد کووڈ-۱۹ کی ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کرنے کی وجہ سے یورپی یونین کے بہت سے ممالک کو ناراض کیا ہے۔تجزیہ نگارون کے مطابق فائزر کمپنی نے امریکہ کو ترجیج دینے کی وجہ سے یورپ کے لیے فراہمی ملتوی کی ہے۔ظاہر ہے کہ امریکہ اور پورپ کے درمیان تعلقات بہتر کرنا نو منتخب انتظامیہ کیلئے بھی کافی مشکل ہے۔ ایک طرف فریقین کے درمیان موجود تنازعات خود بخود گم نہیں ہوسکتے اور دوسری طرف موجودہ عالمی ڈھانچے کے لحاظ سے امریکہ کی حکمت عملی ایشیا و بحرالکاہل علاقے کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔ اسی لیے یورپ کے لیے معاشی و عسکری سرمایہ کاری میں اضافہ ناممکن ہے۔