"بد عنوانی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے تیر کمان سے نکل چکا ہے " ۔ یہ قول چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس جون دو ہزار پندرہ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے بدعنوانی کے خلاف پاکیزہ سیاست سے متعلق قوانین و ضوابط کے اجتماعی مطالعہ کے موقع پر دیا ۔ اس کا مطلب ہےکہ اب اس اقدام کی واپسی ناممکن ہے ، لہذا اسے جاری رکھنا چاہئے۔یہاں تک کہ اس راستے میں کوئی مشکل پیش آتی بھی ہے تو اس پر قابو کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور بہادری سے آگے بڑھنا چاہئے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔صدر صاحب کے اس بیان سے پارٹی کے اخلاقی اوصاف اور پاکیزہ حکومت کی تعمیر نیز بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کو آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا بھرپور مظاہرہ ہوتاہے اور یہ واضح پیغام ملتاہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف لڑائی کبھی نہیں رکے گی۔
گزشتہ سالوں میں شفاف اور صاف ستھری سیاست اور انسداد بد عنوانی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں ، جو عوام کیلئے اطمینان بخش ہیں ۔تاہم انسداد بدعنوانی کی پیچیدگی اور سختی کے باعث بدعنوانی کے خلاف جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی اور کبھی ختم نہیں ہو گی ۔ جس طرح پانی کی لہروں کے ساتھ سفر میں اگر آگے نہیں بڑھیں گے تو پیچھے جانا پڑے گا ، اسی طرح بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے تک بھی کوششیں جاری رکھنی پڑیں گی ۔ صرف اس طرح ہی چین ایک شفاف و پاکیزہ سیاسی ماحول اور بہتر سماجی اخلاق تشکیل دے سکتا ہے ۔ انسداد بدعنوانی چین کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے صحت مند ماحول پیدا کرنے، اصلاحات اور کھلے پن کو مزید آگے بڑھانے اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے اہداف کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا ۔