بعض امریکی اورمغربی میڈیا کا سنکیانگ سے متعلق جبری مشقت کا پروپیگنڈہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-01-29 19:49:12
شیئر:

کچھ امریکی اور مغریبی میڈیا  جان بوجھ کر سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں  لوگوں کے معمول کی ملازمت  کو  جبری مشقت  کے طور پر پیش کررہا ہے جس کا مقصد چین میں رہنے والی مختلف قومیتوں کےدرمیان تعلقات کو خراب کرنااور سنکیانگ کی ترقی کو   روکنا ہے۔ماضی میں سنکیانگ  انتہائی غربت کا   شکار  تھا۔ 2014 سے 2019 تک، سنکیانگ میں  ملازمین کی کل تعداد ایک کروڑ تیرہ لاکھ باون ہزار چار سو سے ایک کروڑ تینتیس لاکھ ایک ہزار دو سو تک جا پہنچی ہے،  جس میں سترہ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہے۔ سنکیانگ میں ملازمت کی گارنٹی کی پالیسی اور اس  پر عمل درآمد  نہ صرف چین کے آئین اور قانون کے مطابق ہے  بلکہ  بین الاقوامی  لیبر قوانین اور انسانی حقوق  کے معیار کے بھی  مطابق ہیں۔ حقیقت میں سنکیانگ  میں تمام قومیتوں کے عوام کا باہر جا کر ملازمت کرنا  غربت سے نکلنے کا اہم طریقہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنکیانگ کے عوام  ترقی کے نتائج سے  فیض یاب ہورہے ہیں اور ان کی زندگی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔ ان حقائق کے باوجود  کچھ امریکی  اور مغریبی میڈیا کی جانب سے چین کے خلاف  سنکیانگ سے متعلقہ جھوٹا پروپیگنڈہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔