یہ ہے سنکیانگ : کاشغر کے ہزاروں روپ

2021-02-02 11:47:12
شیئر:

کاشغر شاہراہ ریشم پر واقع ایک اہم تجارتی شہر ہے ، جو مشرق اور مغرب کے درمیان  آمدو رفت ،معیشت اور  ثقافت و تہذیب کا اہم  مرکز ہے۔ کاشغر بازار میں بہت سی اقسام کی اشیا   دستیاب  ہیں۔ دستکاریوں کی دکانیں تمام  راستوں  اور گلیوں میں جا بہ جا نظر آتی ہیں۔ طویل اور پیچ در پیچ گلیوں میں پھرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے  جیسے ہم ٹائم ٹنل  سے کسی قدیم دور میں آگئے ہیں ۔جہاں  ہر گوشے میں ایک کہانی اور مسکراتے چہرے نظر آتے ہیں۔