"ضابطہ حکمرانی میں خود احتسابی شرط اول ہے" -انسداد بدعنوانی اور پاکیزہ سیاست_شی جن پھنگ کے اقوال

2021-02-03 14:16:50
شیئر:

"ضابطہ حکمرانی میں  خود احتسابی شرط اول ہے" -انسداد بدعنوانی اور پاکیزہ سیاست_شی جن پھنگ کے اقوال_fororder_微信图片_20210203140903

" ضابطہ حکمرانی میں خود احتسابی شرط اول ہے ۔"یہ قول چین کے مشرقی ہان دور کے مفکر شون یوئے کے سیاسی تبصرے سے  لیاگیا ہے۔بائیس جنوری دو ہزار تیرہ میں چینی رہنما شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی اٹھارہویں انضباطی و نگرانی کمیٹی کے دوسرے کل رکنی اجلاس میں اس قول کا حوالہ دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ مختلف درجہ کے رہنماؤں کو  ضابطہ حکمرانی میں دوسروں کے احتساب سے قبل خود احتسابی   کرنی چاہیئے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیئے۔

بہترین ضابطہ حکمرانی پر عمل پیرا  افراد پہلے خوداحتسابی کرتے ہیں۔اس کے برعکس اگر وہ پہلے دوسروں کےاحتساب کا مطالبہ کرتے ہیں تو یہ اچھی ضابطہ حکمرانی نہیں کہلائے گی۔

سرکاری اہلکار کو ضوابط و قوانین کی پاسداری کرنی چاہیئے جو نہ صرف رہنمائی کا طریقہ کار بلکہ اخلاقیات کا تقاضا بھی ہے۔شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں یہ مثال قائم کی کہ "مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رہنماؤں میں سے میں خود شروع کروں گا۔"مختلف سطح کے رہنماؤں کی قیادت میں ،چینی کمیونسٹ پارٹی کا ہر رکن ضوابط و قوانین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بدعنوانی سے پاک سیاست کی تشکل میں رہنما کردار ادا کر رہا ہے۔