میں سنگیانگ میں ہوں: گھروں میں تعلیم دینے والی خاتون نورگل عموران

2021-02-04 11:57:11
شیئر:

ستمبر میں  شمالی سنکیانگ کے الٹائے علاقے میں  گھاس کا رنگ پھیکا پڑنے لگتا ہے ۔ قازق قومیت سے تعلق رکھنے والے گلہ بان یہاں نصف ماہ کے لیے  بسیرا کرتے ہیں ، اور پھر سردیوں کی چراگاہوں کا رخ کرتے ہیں۔ نورگل عموران کا خاندان بھی ان گلہ بانوں کے ہمراہ موسمی ہجرت  کرتے ہیں۔نورگل کے شوہر گلہ بانوں کے علاج معالجہ کا بندوبست کرتا ہے جبکہ وہ خود  گلہ بانوں کے بچوں کو پڑھاتی ہیں۔ جیمونائی کاؤنٹی میں نورگل جیسی 38خواتین    گھر گھر جا کر   500 سے زائد مقامی بچوں کو ہفتہ وار پڑھاتی ہیں۔بلاشبہ وہ ایک عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔