سنکیانگ کی ترقی صاف دکھائی دیتی ہے۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-02-04 20:12:24
شیئر:

تین تاریخ کو جنیوا میں چین کے مستقل مشن اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں ، لاؤ س کے نمائندے کین نے سن 2019 میں اپنے دورہ سنکیانگ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقیاتی راستہ تمام دنیا کے لئے موزوں نہیں ہو سکتا۔ چینی حکومت نے اپنے منتخب کردہ ترقیاتی راستے پر گامزن رہتے ہوئے سنکیانگ میں معاشرتی ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔یہ صرف کین کی رائے نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں ، سنکیانگ میں حاصل کردہ معاشرتی ترقی اور انسانی حقوق کی صورت حال کو بین الاقومی برادری نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ جنیوا میں تعینات مختلف ممالک کے 60 سے زائد سفارت کاروں اور ویڈیو کانفرنس میں شریک اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں میں سے، بہت سے لوگوں نے اس موقع پر حالیہ برسوں میں سنکیانگ کے اپنے دوروں کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے چینی حکومت کی کوششوں کو اعلیٰ حد تک تسلیم کیا۔سنکیانگ کے بارے میں حقائق  کھلے اور شفاف ہیں ۔یہ معاشرتی ترقی اور  مختلف قومیتوں کے   اتحاد کی کامیابی کی ایک کہانی ہے۔ سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں نے ملکی ترقی میں اپنی مثبت شرکت  اور بہتر طرز  زندگی کے حصول کےذریعے، امریکی اور مغربی سیاستدانوں کے جھوٹ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

سنکیانگ کی ترقی صاف دکھائی دیتی ہے۔ سی آر آئی کا تبصرہ_fororder___172.100.100.3_temp_9500049_1_9500049_1_1_318f6a15-27f5-480b-baaa-c3b1f7a9dd39