میں سنکیانگ میں ہوں: پاپولس یوفریٹیکا کے جنگلات کا رکھوالا

2021-02-05 19:26:18
شیئر:

ہرسال موسم خزاں میں سنکیانگ کی لون تھائی کاؤنٹی میں پاپولس یوفریٹیکا کاجنگل رنگوں کی ایک شاندار کہکشاں کا منظر پیش کرتا ہے۔ وہ ایک ٹھوس رکاوٹ کی طرح ہیں ، نخلستان پر صحرا کے حملے کی مزاحمت کرتے ہیں۔ وانگ شیانگ باؤ ، جنہوں نے چوبیس سال کی عمر میں جنگلات کےمحافظ کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا تھا ، انہیں مقامی لوگ پاپولس یوفریٹیکا کے جنگلات کا "زندہ نقشہ"کہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ جوانی سے لے کر بڑھاپے تک انہوں نےجو علم اور تجربات حاصل کئے ہیں وہ اپنے شاگردوں میں منتقل کریں تاکہ وہ استقامت اور احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سے عہدہ براہ ہو سکیں۔