میں سنکیانگ میں ہوں: صحرا کا بوٹینیکل گارڈن

2021-02-06 10:30:00
شیئر:

سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کا تھا زونگ ٹاؤن دنیا کے دوسرے بڑے بہتے ہوئے صحرا ، صحرائے تکلامکان میں واقع ہے۔ تھا زونگ ٹاؤن ماضی میں محض ایک ریتلا علاقہ تھا،تا حد نگاہ کوئی سبزہ نہیں تھا ۔ چھانگ چھینگ اور ان کے ساتھیوں نے بیس سال قبل یہاں آکر نہ موافق موسمی حالات کے باوجود پودوں کی کاشت کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یہاں ان گنت پودوں کی کاشت کے تجربات کئے۔ مسلسل جدوجہد کے بعد انہیں وہ پودے مل گئے جو صحر ا کے سخت موسمی حالات، خشک سالی اور کھاری زمین میں اُگنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ سخت محنت کے بعد2005 میں اس صحرائی علاقے میں واقع 500 کلومیٹر طویل ہائی وے کے دونوں اطراف کو سر سبز و شاداب بنا دیا گیا۔ اس زمین کی پہاڑیاں ہمیشہ سرسبز رہیں گی اور یہاں شفاف دریا بہتے رہیں گے۔