میں سنکیانگ میں ہوں:باپ اور بیٹا نسل در نسل سبزے کی عظیم دیوار کی تعمیر کر رہے ہیں

2021-02-07 19:07:57
شیئر:

کیکییا  سنکیانگ کے شہر آکسو میں واقع ہے۔ پہلے یہ صحرائے گوبی کا حصہ تھااور ریت کے طوفانوں کا سرچشمہ تھا۔ 1980 کی دہائی میں ، یہاں کی  سخت آب و ہوا کو معتدل کرنے  کےلئے " کیکییا " کو سرسبز و شاداب  بنانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ 40 سال کی عمر میں ،طاریم یونیورسٹی کے استاد  امام محمد نے اپنی  ملازمت کو خیر باد کہا اور  ملک کی حوصلہ افزائی کے تحت اس منصوبے پر لبیک کہتے ہوئے شجرکاری  مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ایک ماہ کے اندر اندر، آکسو کے لوگوں نے  صحرائے گوبی میں کل 213 ہیکٹر رقبے پر درخت لگادیئے ۔ کئی نسلوں کی محنت کے بعد ، آج " کیکییا " ماحولیاتی جنگل اورمعاشی جنگل ہونے کے ساتھ ساتھ   آندھیوں کو روکنے والا سرسبز درختوں کا سمندر بن چکا ہے۔