جشن بہار کی آمد پر بیرون ملک مقیم چینیوں کے لئے گرمجوش اظہار محبت، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

2021-02-08 15:54:14
شیئر:

جشن بہار کی آمد پر بیرون ملک مقیم چینیوں کے لئے  گرمجوش اظہار محبت، سی آر آئی اردو کا تبصرہ_fororder_83025aafa40f4bfb170dedd7be997bf8f53618b6

جشن بہار کی آمد کے موقع پر  وبا کی وجہ سے  بیرون ملک مقیم بہت سے چینی ہم وطن  چینی حکومت کی اپیل پر  وطن واپس نہیں آ رہے ہیں اور وہ جشن بہار   کے دوران  بیرون ملک مقیم رہیں گے۔حالیہ دنوں   بیرون ملک مقیم بے شمار چینی شہریوں نے اپنے اپنے ممالک  میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی جانب سے " اسپرنگ فیسٹیول پیکیج" وصول کیے ہیں ، اور مادر وطن کی جانب سے گہری  محبت کے جذبات کو  محسوس کیا ہے۔

چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی وجہ سے  بیرون ملک مقیم ہم وطن جشن بہار  کی فضا کو بھی محسوس کرسکتے ہیں۔ رواں سال " اسپرنگ فیسٹیول پیکیج " کی تیاری اور تقسیم کی منفرد خصوصیات ہیں۔ " اسپرنگ فیسٹیول پیکیج " میں نہ صرف انسداد وبا  سے متعلقہ سازو سامان موجود ہے ، بلکہ ان چینی ہم وطنوں  کے  آبائی گھر  کا ذائقہ بھی پیکج میں شامل ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی قونصل خانے کے " اسپرنگ فیسٹیول پیکیج " میں کچھ خاص روایتی  چینی کھانے بھی موجود ہیں جو چین میں خاص طور پر جشن بہار کے موقع پر  لوگ کھاتے ہیں۔

"اسپرنگ فیسٹیول پیکیج" مادر وطن کی جانب سے بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کے لئے گرم جوشی کا بہترین اظہار ہے ، یہ انھیں احساس دلاتا ہے کہ ملک  ہمیشہ ان کے ساتھ  کھڑا ہے.اس سے  بیرون ملک چینی شہریوں ، طلباء اور مادر وطن کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔دوسری جانب  انسداد وبا کی جدوجہد میں حتمی فتح کے لئے  بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کے  اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے، مادر وطن کے لئےحب الوطنی کا جوش و جذبہ  بیدار ہوا  ہے ، بیرون ملک مقیم چینی برادری میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو تقویت ملی ہے اور  چینی قونصل خانوں کی خدمات کے بارے میں بیرون ملک مقیم چینی برادری کو مزید آگاہی اور مقبولیت ملی ہے۔

 چینی قوم کے بڑے خاندان کے ایک اہم رکن  کی حیثیت سے ، سمندر پار چینیوں اور مادر وطن کے مابین گہرے جذبات اور  خونی رشتہ موجود ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول پیکیج کے ذریعے  سمندر پار چینی برادری کے  حب الوطنی جذبات  مزید اجاگر ہوئے ہیں اور  بیرون ملک  مقیم چینیوں کو یہ باور کروایا گیا ہے کہ مادر وطن ہمیشہ ان کے تحفظ کے لیے موجود ہے اور  دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔