میں سنکیانگ میں ہوں:گھڑ سواری کا بادشاہ باپھا

2021-02-08 14:07:35
شیئر:

چاؤ سو  گھوڑوں کا فارم ، جسے دنیا کے بہترین گھوڑوں کا مسکن بھی کہا جاتا ہے ، سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے جنوب مغرب میں واقع "سبزہ زار وں میں چمکتے  موتی" کی مانند ہے۔چاؤ سو  گھوڑوں کا  فارم ،ای لی نسل کے گھوڑوں کی افزائش نسل کے دو اہم مراکز میں شامل ہے۔ یہاں سات ہزار سے زائد گھوڑے موجود ہیں ۔ یہ ملک میں  مختلف نسلوں  کے گھوڑوں کی افزائش کا سب سے  بڑا  مرکز ہے۔ باپھا گھڑ  سواری کے   ہیڈ کوچ ہیں،جو چاؤ سو کاؤنٹی کے ایک گلہ بان کے گھر  میں  پیدا ہوئے۔بچپن سے ہی باپھا کے والد  انہیں گھوڑے پر سوار کرکے  اپنے ہمراہ چراگاہ لے جانے لگے۔چھ سال کی عمر میں ہی انہوں نے گھڑ سواری سیکھ لی تھی  اور سترہ سال کی عمر میں انہوں نے گوانگ چو جا کر ماہرانہ گھڑ سواری کی تربیت حاصل کی۔وہاں باپھا نے انتہائی کٹھن تربیت حاصل کی اور بہت جلد طلائی تمغہ کے حامل گھڑسوار کا درجہ پاتے ہوئے  بہت سے  انعامات حاصل کیے۔دو ہزار نو میں باپھا اپنے آبائی شہر  واپس لوٹ آئے اور گھڑسواری کی جدید تکنیکس اور  معلومات کو سنکیانگ میں عام کیا۔ جس کی بدولت  اب زیادہ سے زیادہ نوجوان اپنے آبائی گھر میں گھڑ سواری سے متعلق اپنے خوابوں کو سچ کر سکتے ہیں۔